لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 28 پیسے مہنگی ہو گئی۔
ملک بھر میں ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہونے لگا، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں 28 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/bGX6bK8BjM pic.twitter.com/BYargh8wKs
— SBP (@StateBank_Pak) July 13, 2020
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 167 روپے پر مستحکم رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر 51 پیسے مہنگا ہو گیا تھا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166.72 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دوسرے کاروباری روزکے دوران ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 166 روپے 95 پیسے ہو گئی تھی۔
تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر 19 پیسے سستا ہوا تھا، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 166.95 روپے سے کم ہو کر 166 روپے 76 پیسے ہو گئی تھی۔
چوتھے کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی 18 پیسے سستی ہو گئی تھی اور 166 روپے 58 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
پانچویں کاروباری روز کے دوران ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 166 روپے 58 پیسے سے گر کر 166 روپے 35 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔