کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دہائیوں سے زائد عرصے سے بند سرکلر ریلوے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی طرف سے ٹریک بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کا معائنہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کیا۔ سٹی سٹیشن سے شاہ لطیف تک 9 کلو میٹر ٹریک کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
اس موقع پر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ کے افسران نے انہیں بریفنگ بھی دی جس میں بتایاگیا کہ یکم جولائی سے سٹی اسٹیشن سےاورنگی تک ٹریک بحالی کا کام شروع کردیاگیاہے۔۔ پہلے مرحلہ میں تیس کلو میٹر ٹریک کی مرمت اور بحال کا کام کیا جائے گا۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے سرکلر ریلوے کے کام کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا، معائنے کے دوران اردو کالج پر سیوریج نظام ٹھیک کرنے اور ناظم آباد پر اوور ہیڈ برج کے منصوبہ کاجائزہ لیا۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کےمطابق منصوبے کوجلد مکمل کیاجائے۔ ڈپو ہل تک چار کلو میٹر لائن پر نئی ٹریک بچھائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس ریلوے ناظم آباد پر اوور ہیڈ پل بنانے کے لئے ماس ٹرانز ٹ جلد منصوبہ مکمل کرے۔