’کیپٹن سرور بھٹی شہید پاکستان کی شہہ رگ کیلئے لڑتے ہوئے قربان ہو کر امر ہو گئے‘

Last Updated On 27 July,2020 01:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کیپٹن سرور نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن راجہ محمد سرور بھٹی شہید پاکستان کی شہہ رگ کے لئے لڑتے ہوئے قربان ہوکر امر ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں تل پترا کی پہاڑی کیپٹن سرور شہید کی شجاعت کی گواہ ہے۔ بھارتی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن سرور شہید کا مشن مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی سے پورا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے نشان حیدر کا مقبوضہ کشمیر میں دفن ہونا ہمارے کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ اٹوٹ رشتے کا ثبوت ہے۔ شہدا کی قربانیاں اس امر کا ثبوت ہے کہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے، آمین۔
 

 

Advertisement