عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے: چودھری پرویز الہٰی

Last Updated On 01 August,2020 12:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے، انشااللہ آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گئی۔

چودھری برادران نے نماز عید اپنی رہائشگاہ ظہور الہٰی ہاؤس میں ادا کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا عید پر یاد رکھنا چاہیئے یہ ملک ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا، دعا کریں اللہ تعالیٰ کورونا سے سب کو محفوظ رکھے، اس بیماری کا سب سے بڑا علاج اللہ سے معافی اور دعا ہے۔