کراچی: (دنیا نیوز) مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کے بغض سے باہر نکلے، ہر بحران کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو قرار دیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کی انتھک محنت سے چینی کی قیمت سنچری کرچکی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا این ایف سی کے تحت وفاق وعدہ پورا نہیں کرسکا، حکمران اپنی نا اہلی تسلیم کرلیں۔ انہوں نے کہا سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے گندم کا پیداواری ہدف حاصل کیا، پاکستان میں افراط زر 9.3 فیصد ہوگئی ہے، حکومت ہمیشہ مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی ہے، ہم انہیں مسائل سے توجہ ہٹانے نہیں دیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا یہ کچھ بھی کہتے رہیں پیپلزپارٹی کا بیانیہ ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت کو گھر جانا چاہیے۔