اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حکمران کشمیر کے نہیں بلکہ کلبھوشن کے وکیل ہیں۔ منافقت سے مسائل حل نہیں ہونگے، سودے بازی کے الزامات کا جواب دیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کا بار بار ذکر کرتے ہیں لیکن کشمیر کی پالیسی بارے کشمیر کے وزیراعظم سے پوچھا نہیں گیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ازخود کشمیری عوام کے فیصلے نہیں لے سکتے۔ ہمیں وہ پاکستان بنانا ہے جہاں سب کو برابری کے مواقع ملیں۔ ہمیں پہلے گھر کو درست کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے اور کشمیری عوام کے سامنے سچا ہونا ہوگا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام حکومت کے کردار سے مایوس ہو چکے ہیں۔ منافقت چھوڑ کر ہم کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکتے ہیں۔