پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے شہریوں کیلئے بڑی خبر، تحریک انصاف حکومت کا پشاور میں جدید سفری سہولت کا میگا منصوبہ بی آر ٹی آخر کار مکمل ہوگیا، وزیراعظم عمران خان میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب چمکنی ڈپو میں منعقد ہوئی۔ بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے، بی آر ٹی کا فی سٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا۔ ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن کا فاصلہ 850 میٹر ہے۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے شہریوں میں صرف 3 دنوں میں 80 ہزار کارڈ مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
بی آر ٹی منصوبے پر کام کا آغاز اکتوبر سال 2017 میں ہوا جس کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم 6 ماہ گرزنے کے بعد کام مکمل نہیں کیا جاسکا اور اگلی تاریخ دی گئی جس کے بعد تاریخوں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا۔ رواں سال آخری بار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبہ جون 2020 میں مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
بی آر ٹی منصوبے کا روٹ مکمل کر لیا گیا ہے تاہم کوریڈور سے متصل کمرشل پلازے اور دیگر عمارات کورونا وائرس کے باعث مکمل نہیں کی جاسکیں، جنہیں عنقریب مکمل کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔
#ZuPeshawarBRT کے فوائد
— PTI (@PTIofficial) August 13, 2020
• سفر کا دورانیہ 50% تک کم
• معاشی سرگرمیوں میں اضافہ
• ماحول دوست نظام
• کم قیمت سفر
• خستہ حال بسوں کا خاتمہ
• اہم ہسپتالوں سے منسلک
• اہم کمرشل مراکز سے منسلک
• نئے ملازمتیں
• اہم تعلیمی اداروں سے آسان رسائی
• خواتیںن کے محفوظ ماحول pic.twitter.com/f7ojtz4LPZ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے بی آر ٹی منصوبے پر تحفظات تھے لیکن آج کہنا چاہتا ہوں کہ پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے، ہم غلط تھے، میں انھیں اور خیبر پختونخوا حکومت کو اس بہترین منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ میٹرو منصوبوں میں تھرڈ جنریشن پروگرام ہے۔ اس کی 28 کلومیٹر مین آرٹری ہے جبکہ 60 کلومیٹر فیڈر روٹس ہیں۔ اس سے پشاور میں ٹریفک بہاؤ میں بہتری آئے گی۔