پشاور میں متھرا کے مکینوں کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، نعرے بازی

Last Updated On 31 July,2020 01:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے نواحی علاقے کے مکینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ورسک روڈ پر احتجاج کیا، ٹائر جلا کر حکومت اور پیسکو کے خلاف نعرے لگائے۔

پشاور کے نواحی علاقے متھرا کے مکینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ورسک روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے روڈ پر ٹائر نذر آتش کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، حکومت اور پیسکو کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں 24 گھنٹوں میں صرف 2 یا 3 گھنٹے بجلی ہوتی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منشتر ہوگئے۔