باجوڑ کے علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ، 3 شہری شہید، 7 زخمی

Last Updated On 17 July,2020 10:58 am

باجوڑ: (دنیا نیوز) پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ سے 3 پاکستانی شہری شہید جبکہ 7 سویلین اور 2 فوجی جوان زخمی ہو گئے۔

افغانستان کی سر زمین سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی۔ باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہو گئے جبکہ 7 شہری زخمی ہو گئے۔

واقعے میں 2 فوجی جوان بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔