ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی: اسد عمر

Last Updated On 16 July,2020 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ جن 4 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں سکھر حیدر آباد موٹر وے کی بی او ٹی کے تحت 165 ارب سے تعمیر کی منظوری دی گئی، سکھر حیدرآباد موٹر وے کیلئے 24 ارب روپے سے اراضی خریدی جاچکی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ایم 8 شاہراہ کا ہو شاب، آواران، خضدار سیکشن کی منظوری دی گئی، سوات ایکسپریس وے کے چکدرہ تا فتح پور سیکشن کی بھی منظوری دی گئی، خیبر ایجنسی کو خیبر پاس اقتصادی راہداری سے منسلک کرنے کی منصوبے کی بھی منظوری دی۔

 

Advertisement