احتساب اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر پنجاب چودھری سرور

Last Updated On 16 July,2020 01:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ احتساب اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اپوزیشن ٹائم پاس کرنے کیلئے 2023 تک اے پی سیز بلاتی رہے گی۔

چودھری محمد سرور سے پارٹی اور دیگر وفود نے گورنر ہائوس میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان سیاسی مخالفین کے کسی پریشر میں آنیوالے نہیں، حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا دیا مربھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے، اداروں میں اصلاحات تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا ملکی ترقی ترجیح ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے حکومت 30 ارب روپے کی سبسڈی دیگی، ہاؤسنگ و تعمیرات کے شعبہ کو ترقی دینے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔
 

Advertisement