اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سیٹیزن پورٹل کے صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی۔
پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق 15 لاکھ شہریوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اظہار خیال کیا، 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی، 23 لاکھ شہریوں نے اپنی شکایات کے لیے پورٹل کا استعمال کیا، پورٹل پر موصول 22 لاکھ شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے پنجاب کی 10 لاکھ 38 ہزار شکایات میں سے 9لاکھ 76 ہزارشکایات کا ازالہ کیا گیا، وفاق کی 8 لاکھ 75 ہزار شکایات میں سے 7 لاکھ 81 ہزار حل کی گئی، خیبرپختونخوا کی 2 لاکھ 67 ہزار، سندھ کی 1 لاکھ 50 ہزار شکایات حل کی گئیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی 20 ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا سیٹیزن پورٹل پر اعتماد کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق 1 لاکھ 62 ہزار اوورسیز پاکستانیوں نے پورٹل کا موثر استعمال کیا، اوورسیز پاکستانیو کی 1 لاکھ 7 ہزار 555 شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔