دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: شہباز شریف

Published On 14 August,2020 11:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا سب سے بڑی کامیابی ہے، وطن کے تحفظ اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا، وہ قومیں آزاد نہیں ہوتیں جو معاشی طور پر مضبوط نہ ہوں، آج اگر پاکستانی ایٹمی طاقت ہے تو پاکستان دوسری طرف ایک ہاتھ میں کشکول ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ کشکول کوتوڑاجائے۔ جس طرح پاکستان ایٹمی طاقت بنا اسی طرح ہم اس کشکول کو توڑ سکتے ہیں۔ آج آئی ایم ایف کا اتنا دباؤ ہے کہ رواں برس ہم تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ نہیں بڑھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکہ وجہ سے مہنگائی جوکم ہونی چاہیے تھی آج آسمان سے باتیں کررہی ہے، ایک دور تھا کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی مگر 2018 میں مکمل طور پر لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی۔ آج اگرلوڈشیڈنگ ہورہی ہےتوموجودہ حکومت کی بدترین نااہلی کی بدولت ہے۔

شہباز شریف نے اس سے قبل قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ن لیگ کے دیگر قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 

Advertisement