لاہور: (دنیا نیوز) سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر سے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#اسلام_آباد | التقى سعادة سفير خادم الحرمين الشريفين لدى #باكستان @AmbassadorNawaf خلال زيارته لمدينة #لاهور بقائد الجيش الباكستاني السابق معالي الفريق أول متقاعد رحيل شريف، وجرى خلال اللقاء تبادل الأحاديث الودية وبحث الملفات ذات الاهتمام المشترك بين الجانبين. pic.twitter.com/UUOb1EZx9J
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) August 15, 2020
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور سعودی سفیر نواف المالکی کے درمیان بہترین ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان اچھے ماحول میں کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار
یاد رہے کہ اس ملاقات سے قبل سعودی سفیر نواف المالکی نے کچھ روز قبل ہی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی اہم ملاقات کی گئی تھی۔
دوسری طرف گورنر پنجاب چودھری سرور سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے، سعودیہ اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے، دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب چودھری سرور سے سعودی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے سفری نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں اور کچھ مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔
#اسلام_آباد | التقى سعادة سفير خادم الحرمين الشريفين لدى #باكستان @AmbassadorNawaf بمدينة #لاهور اليوم رئيس وزراء حكومة إقليم البنجاب السيد عثمان بزدار، وجرى خلال اللقاء تبادل الأحاديث الودية وبحث العلاقات الثنائية بين البلدين وسبل تعزيزها. pic.twitter.com/f8Ca5Ec3hU
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) August 14, 2020
سعودی سفیر کی ملاقاتوں کو ان کے ملک کے لیے حمایت متحرک کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان علما کونسل کے رہنما حافظ طاہر اشرفی گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت کے لیے سعوی عرب گئے تھے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سعودی سفیر کی ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں نے پاک سعودی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ طویل المدتی روحانی وابستگی ہے اور دونوں ممالک کے عوام بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: سعودی سفیر نواف سعید المالکی
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کی ترقی کے لیے فراہم کردہ تعاون قابل تعریف ہے۔ راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے یہ شہر کی آب و ہوا کو صارف رکھنے کے لیے ایک نیا لاہور بنانے کا منصوبہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا اور سعودی سرمایہ کاری بھی اس منصوبے کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ملاقات میں سعودی سفیر نے سماجی شعبے کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور راوی منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی۔
دوسری جانب مسلم لیگ(ق) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ملاقات میں سفیر نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج کے دوران اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل یقینی بنایا گیا اور انہیں اقدامات کے تحت زائرین کو جلد عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے گی۔