اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دو سال سے نالائق، نا اہل اور چور ٹولہ پاکستان پر مسلط ہے، جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، آج جو کارکردگی بتائی گئی وہ ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال تھی، ملک میں ہر طرف بے روزگاری اور مہنگائی، غریب عوام کی سننے والا کوئی نہیں۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نالائق نا اہل حکومتی ٹولہ پاکستان پر مسلط ہے، نالائق اور نااہل حکومتی ٹولے نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا، آج ملک میں ہر طرف بے روزگاری ہے، عوام کے پاس روزگار ہے نہ دو وقت کی روٹی، جس ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جھوٹے وعدے اور دعوے کیے گئے، مختصر ترین وقت میں تاریخی ناکامی کسی دور میں نہیں ہوئی، واحد وزیراعظم ہیں جو نوٹس لے کر تباہی کرتے ہیں، نالائق کھلنڈروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔