اسلام آباد: (دنیا نیوز) پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت ہے، شہید نے جان کی بازی لگا کر دشمن کو اپنے ناپاک ارادے میں کامیاب نہیں ہونے دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
فروری 1951 میں کراچی میں پیدا ہونے والا عظیم سپوت راشد منہاس، عمر کم مگر کارنامہ صدیوں تک امر کر گیا، راشد منہاس شہید نشان حیدرنے 1968 میں پاکستان ائرفورس اکیڈمی میں شمولیت حاصل کی اور تین سال کی انتھک محنت سے جی ڈی پائلٹ کے طور پر وطن کی خدمت شروع کی۔
20 اگست 1971 کو تربیتی طیارہ لے کر رن وے پر پہنچے تو انسٹرکٹر نے رکنے کا اشارہ کیا، راشد منہاس کا خیال تھا کہ انسٹرکٹر کچھ مفید معلومات دینا چاہتا ہے مگر انسٹرکٹر طیارہ میں زبردستی گھس گیا اور طیارہ کو بھارت کی جانب لے جانے کی کوشش کی ۔
راشد منہاس نے دشمن کے روپ میں موجود انسٹرکٹر کی ایک نہ چلنے دی اور طیارہ زمیں پر گرا دیا، راشد منہاس کی جرات اور بہادری کے اعتراف پر حکومت نے ان کو انتہائی کم عمری میں نشان حیدرعطا کیا۔
Today we remember supreme sacrifice of Pilot officer Rashid Minhas Shaheed (Nishan-e -Haider) in the line of duty. Pilot officer Rashid Minhas lived up to great traditions of Pakistan Air Force serving the motherland.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 19, 2020