اسلام آباد: (دنیا نیوز) گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے جدید اقدام اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ای ٹیگنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے کار لفٹرز کا راستہ روکنے کی ٹھان لی۔ بین الاقوامی نمبر کی خفیہ پلیٹ گاڑی کے شیشوں میں لگے گی، ای ٹیگنگ کا جدید نظام ریڈیو فریکویسنی کے ذریعے گاڑی کا کھوج لگائے گا۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹ کی انسٹالیشن جلد شروع ہو جائے گی، ایلومینیم شیٹنگ کے ساتھ نیا نمبر سسٹم لانچ کر رہے ہیں، جس میں کئی فیچر ہوں گے۔ آر ایف آئی ڈٰی ٹیگ بین الاقوامی طور پر تھرڈ نمبر پلیٹ کے طور پہ استعمال کی جاتی ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ کیساتھ ٹیگ بھی دیئے جائیں گے۔