اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب و دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاک چین سٹریٹجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی ملاقات ہوگی، دونوں ممالک دنیا کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں، اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی، سی پیک کی جلد تکمیل پر بھی بات ہوگی، کشمیر کی صورتحال دونوں ممالک کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔