اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 255 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 711 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 391، سندھ میں ایک لاکھ 28 ہزار 456، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 796، بلوچستان میں 12 ہزار 560، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 720، اسلام آباد میں 15 ہزار 531 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 257 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 87 ہزار 744 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 231 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 672 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 255 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 192، سندھ میں 2 ہزار 373، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 248، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔