لاہور: بارش کے باعث چھت گر گئی، میاں بیوی بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 26 August,2020 07:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بارش کے باعث چھت گرنے کے باعث بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے برکت ٹاؤن میں دو مرلے کے سنگل سٹوری مکان کی چھت گر گئی، مکان مین جی ٹی روڈ کے ساتھ واقعہ تھا۔ حادثہ کا شکار ہونے والا مکان سڑک سے نیچے تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاہوربارش کا پانی کھڑا ہونے سے کچے مکان کی دیوار گری جس کے بعد چھت زمین بوس ہو گئی، کچے مکان کی چھت بھی کچی بنی تھی، جائے حادثہ کے اطراف میں بھی کچے مکانات تعمیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہونے والی بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جا سکا، کئی علاقے زیرآب

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہو گیے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ علی، 32سالہ فرزانہ ، 4 سالہ ایمان علی، 7 سالہ اسلام علی کے نام سے ہوئی، لاشوں کو شاہدرہ تحصیل ہسپتال منتقل کیا۔ 

دوسری طرف سیالکوٹ کے علاقے ظفر وال میں دیوالی کے قریب نالہ ڈیک میں چار بچے پانی میں بہہ گئے، تین بچوں کو بچا لیا گیا، ایک بچے کی تلاش جاری ہے، پانی میں بہہ جانے والے بچے کی عمر 12 سال ہے بچہ گاوں ناجو چک کا رہائشی ہے۔

Advertisement