لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی رشتہ دار اور ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور بزدار نے نیب لاہور میں پیش ہو کر کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو شراب لائسنس کیس کے معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے امیر تیمور سے 21 سوالات پوچھے گئے، کچھ سوالات کے جوابات میں ان کا کہنا تھا کہ اس پر کچھ نہیں کہ سکتا۔
امیر تیمور بزدار نے کچھ جوابات کے لئے کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے، ذرائع کے مطابق امیر تیمور بزدار سے متعلق نیب نے اہم ریکارڈ مانگ لیا ہے، انھیں آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کیا جائے گا۔