اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہلم میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ ہے۔ ابھی تک منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے۔
جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ ہے، ابھی تک منگلاڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے، اگر اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچتا ہے تو 150سے زیادہ دیہات خطرے کا شکار ہوں گے، اس حوالے سے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2020
ان کا کہنا تھا کہ ڈیم سے پانی کا اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچنے کی صورت میں 150سے زیادہ دیہات کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔