اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ وائٹ کالرکرائمزاورمیگاکرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے، گزشتہ دوسالوں میں بدعنوان عناصرسے 363 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے، وائٹ کالر کرائمزاور میگاکرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے،کارکرگی کومزید بہتری کیلئے آپریشن،پراسیکیوشن، ، ٹریننگ ریسرچ اور آگاہی کے شعبوں کوفعال بنایا گیا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ 2019 میں 53 ہزار643 شکایات موصول ہوئیں 42 ہزار 760 کونمٹا دیا گیا جبکہ 2018ء میں 48 ہزار591 شکایات میں سے 41 ہزار414 کونمٹایا گیا۔ 2019 میں 1308 شکایات کی جانچ پڑتال، 1686 انکوائریوں اور609 انویسٹی گیشن کونمٹایا مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے ،ادارے کے قیام سے اب تک 466 ارب روپے سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا چکی ہے۔