اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے وفاقی اداروں میں مجموعی طور پر ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ مقرر کر دیا۔ 50 فیصد کوٹے کا اطلاق وفاقی اداروں میں گریڈ 1 سے 15تک کی آسامیوں پر ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد کوٹے کا اطلاق وفاقی اداروں میں گریڈ1 سے 15تک کی آسامیوں پر ہوگا۔
وفاقی ملازمتوں میں سندھ کا کوٹہ 19 فیصد، خیبرپختونخوا کا 11.5 فیصد اور بلوچستان کا 6 فیصد ہو گا۔ خیبر پختونخواہ میں ضم فاٹا کے اضلاع کے لیے آئندہ دس سال تک الگ سے 3 فیصد کوٹہ بھی مقرر کیا گیاہے۔ وفاقی سول ملازمتوں میں آزاد جموں و کشمیر کیلئے بھی 2 فیصد اور گلگت بلتستان کیلئے 1 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔