جنگ ستمبر کے ہیروز کو سلام، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: شہباز شریف

Published On 06 September,2020 02:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے جنگ ستمبر کے ہیروز کوسلام پیش کرتے ہیں، کشمیریوں کی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور صدر ن لیگ شہباز شریف نے لاہور کے علاقے مناواں میں یادگارشہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج سیاست کا دن نہیں، غازیوں اور شہیدوں کو یاد کرنے کا دن ہے، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی تووہ دن آئے گا جب کشمیر آزاد ہو گا۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما مریم نواز نے یوم دفاع کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‏آج کا دن عظیم ماؤں اور ان کے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام ہے۔ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید جیسے جوانوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور وطن پر آنچ نہ آنے دی۔ مریم نواز نے شہیدوں کو سلامِ عقیدت بھی پیش کیا۔

Advertisement