اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔
عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن نے آف لوڈ کیا۔ وہ پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے۔ دوران امیگریشن ان کا نام نیب کی سٹاپ لسٹ میں پایا گیا۔
نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ایل این جی ضمنی ریفرنس میں نامزد 5 ملزمان میں عبداللہ خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔ جنہیں عدالت نے 22 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔