پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے تاریخی باغوں اور پارکوں کی قسمت بالآخر جاگ اٹھی، صوبائی حکومت نے 10 کروڑ کے فنڈ سے وزیر باغ کی بحالی کے پروگرام سے احیائے پشاور منصوبے کا آغاز کر دیا۔
خیبر پختوںخوا حکومت کو بالاخر پشاور میں سالوں سے خستہ حالی کا شکار تاریخی باغوں کا خیال آ گیا، وزیر باغ کی بحالی کےلیے حکومت کی جانب سے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے مختلف سہولتوں کی فراہمی بھی جائے گی، معاون خصوصی کامران بنگش کے مطابق احیائے پشاور پروگرام کے تحت پشاور کی رونقیں بحال کی جائیں گی۔
وزیر باغ کے بعد تاریخی شاہی باغ اور دیگر مقامات کی رونقیں بھی بحالی کی جائیں گی، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آنے والے نسلوں کے لیے تاریخی ورثوں کو محفوظ بنائے۔
احیائے پشاور منصوبے کے تحت عوام کو ایک مرتبہ پھر تفریحی مقامات اپنے اصلی شکل میں میسر ہونگے۔