اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کسی کو دبانے کی اجازت نہیں، جب تک ججز آزاد، خود مختار اور دباؤ سے بالاتر نہیں ہونگے تب تک انصاف ممکن نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے نئے عدالت سال کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ججز آئین و قانون کے تحت فرائض سر انجام دیتے ہیں، بطور جج یہ عہدہ ایک بھاری ذمہ داری ہے، عدالت میں زیر التوا مقدمات پر اہم فیصلے کیے، مقدمات کا زیر التوا ہونے کا سبب غیر ضروری التوا ہے، انسانی حقوق سیل میں نئی درخواستیں جمع، پرانی پر سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا وکلا نے کورونا کے دوران ہمت اور جرات سے فرائض سر انجام دیئے، کورونا کے دوران عدالت نے پیشہ ورانہ روایت برقرار رکھی۔