اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیگی رہنما خواجہ آصف نے سپیکر کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا اجلاس غیر آئینی ہے، عدالت جائیں گے۔
سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں کورم کی نشاندہی پر شور شرابہ کیا گیا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نوک جھونک بھی ہوئی۔ اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ اجلاس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، سپیکر صاحب آپ کو غلط گائیڈ کیا جا رہا ہے، ایک گھنٹہ 29 منٹ تک اجلاس معطل رہا، اجلاس شروع ہوا تو عدالت میں چیلنج کر دیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہاؤس کو اتنا بے توقیر نہ کریں کہ اس کی حیثیت ختم ہو جائے، اس ایوان میں آنے کو دل نہیں کرتا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کاروائی پھر آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی۔