بچوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ، حکومت کی قانون متعارف کرانیکی منصوبہ بندی

Published On 16 September,2020 05:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

یہ بات سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت لاہور موٹروے معاملے کو بہت سنجیدہ لے رہی ہے۔ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو زیادتی کا ارتکاب کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کے لئے بل کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔