لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1963 ڈالر سے بڑھ کر 1965 ڈالر ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ و دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے بڑھ گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 98594 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دونوں کی قیمتیں بالترتیب 1320 روپے اور 1131.68 روپے سطح پر موجود ہے۔