اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی بنک ٹربیونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے، وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات بھی دی ہیں، کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔
Reko Diq:Stay order by World Bank tribunal on $ 6 Bn award vs Pakistan is great relief.Meanwhile PM directs to fully support GOB for accelerated dev of mineral sec in a transparent manner,structured system, best tech,involve local investors,develop own HR #PakistanMovingForward
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 18, 2020
واضح رہے عالمی بینک کے ثالثی فورم نے ریکوڈک معاملے میں چھ ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کیا۔ اکسیڈ ٹریبونل نے جولائی 2019ء میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اکسیڈ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اپریل 2020ء میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیو لنک پر ہوئی تھی۔ ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021ء میں ہوگی۔