ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 21 September,2020 05:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 43، نورپورتھل 42، خان پور اور بہاولپور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔