ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Published On 13 September,2020 04:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم خیبر پختونخوا اور صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سندھ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ مٹھی میں 49، ڈپلو 21، لاڑکانہ 8، اسلام کوٹ 7، نگر پارکر 6، چھا چھرو، چھور ، پڈعیدن 3 اور میرپورخاص میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43، سبی 42، بہاوولنگر، اوکاڑہ، بہاولپور اور نور پورٹ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔