جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات

Published On 22 September,2020 05:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 44، شہید بینظیر آباد 43، دادو، لسبیلہ، سکھر اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔