اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعظم ی ہدایات کی روشنی میں 8 افسران کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ارسلان ظفر نے جولائی میں خفیہ معلومات حاصل کیں۔ ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے تفصیلات طلب کرلی کی گئی ہیں۔ ارسلان ظفر سابق چیئرمین ایس سی سی پی ظفر حجازی کے بیٹے ہیں۔
چئیرمین ایس ای سی پی نے جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی زاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حسین سروش، اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سہیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حماد احمد کو بھی نوٹسزجاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔
اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر کمپنی رجسٹریشن صادق شاہ، عابد علی عابد اور سید جمال زیدی کو بھی نوٹس جبکہ ڈائریکٹر کمپنی رجسٹریشن ذوالفقار شمس اور ڈائریکٹر آئی ٹی عامر وحید کو وارننگ دی گئی ہے۔