واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری

Published On 29 September,2020 05:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) واپڈا نے دریاؤں سمیت تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 74600 کیوسک اور اخرج 85000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10400 کیوسک، اخراج 10400 کیوسک ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 12600 کیوسک، اخراج 40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25600 کیوسک اور اخراج 7000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد 99800 کیوسک، اخراج 0 9230 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 102500 کیوسک اور اخراج 98000 کیوسک ہے۔

تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 95900 کیوسک، اخراج 77100 کیوسک، پنجند بیراج میں پانی کی آمد 26000 کیوسک، اخراج 9700 کیوسک ہے۔

گدو بیراج میں پانی کی آمد 88400 کیوسک، اخراج 67900 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 64400 کیوسک، اخراج 19300 کیوسک اور کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 49400 کیوسک اور اخراج 29000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ رہا۔ ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1547.80 فٹ رہی اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.854 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ رہا۔ ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1231.25 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.514 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ رہا۔ پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement