اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں سالانہ بنیادوں پر مہلک حادثات کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حادثات کی شرح میں اضافہ الارمنگ ہے۔
نیپرا نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں تقسیم کار کمپنیوں میں مہلک حادثات کی شرح میں اضافے کو الارمنگ قرار دیا ہے۔ نیپرا کے مطابق حادثات کی شرح میں اضافے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ کمپنیاں حفاظتی اقدامات اختیار کرنے میں ناکام ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے 2016-17ء کی نسبت 2017-18ء کے دوران مہلک حادثات کی شرح میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2016-17ء میں 147 اور 2017-18ء میں 152 حادثات رونما ہوئے ہیں۔
ایک سال میں میں آئیسکو میں 20، پیسکو میں 10، گیپکو میں 29، فیسکو میں 7، لیسکو 21، میپکو 17 اور کیسکو میں 6 حادثات رونما ہوئے۔ ایک سال کے دوران سیپکو میں 17 حیسکو میں 15 اور کے الیکڑک میں 10 حادثات رونما ہوئے۔