اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے بلوں کی ادائیگی میں 7 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین 7 اپریل تک بل ادا کر سکتے ہیں، ان پر بعد از تاریخ ادائیگی سرچارج عائد نہیں کیا جائے گا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بجلی صارفین کو یہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو بھی ہو جائے، بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے: وزیراعظم کا بڑا اعلان
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ ہی وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی بلکہ انھیں مزید کم کرنے کی کوشش کریں گے، عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ذخیرہ اندوزی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔