کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ فی الحال ٹل گیا

Last Updated On 04 March,2020 06:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی الیکٹرک سپلاائی کمپنی (کے الیکٹرک) صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافے کی تجویز موخر کر دی ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں اس کے علاوہ ایچ ای سی کیلئے 5 ارب کی سپلیمنٹری تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

ای سی سی اجلاس میں ایئر فورس کیلئے انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس اور سٹریٹجک ڈیویلپمنٹ پلاننگ سیل کیلئے گرانٹس جبکہ قانونی چینلز کے ذریعے ترسیلات زر بڑھانے سے متعلق تجاویز بھی منظور کی گئیں۔

خیال رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سمری پیش کی تھی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کا ٹیرف 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ اس کا موجودہ ٹیرف 12 روپے 81 پیسے فی یونٹ مقرر ہے۔
 

Advertisement