پی ٹی آئی حکومت میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 مرتبہ مہنگی کی گئی

Last Updated On 27 December,2019 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے مسلسل دردسر بن گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت کے دورمیں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 مرتبہ ایک ماہ کے لیے مہنگی کی گئی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ عوام کیلئے درد سر بن گیا، بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیارہ مرتبہ مہنگی کی گئی، صرف تین مرتبہ عوام کو معمولی ریلیف دیاگیا، رواں سال جنوری تا اکتوبرسات مرتبہ بجلی مہنگی ہوئی، جنوری میں 1 روپے 71 پیسے، فروری میں 80 پیسے ، اپریل میں 55 پیسے، مئی میں 9 پیسے جبکہ جون میں بجلی 13 پیسے مہنگی کی گئی۔

جولائی میں 1 روپے 77 پیسے، اگست میں بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لئے 1 روپے 66 پیسے اضافہ کیا گیا، ستمبر میں 1 روپے 82 پیسے اور اکتوبر میں 1 روپے 56 پیسےاضافہ کیا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مارچ میں بجلی چار پیسے اور جون میں 13 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔
 

Advertisement