اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیول ایڈجسٹمنٹ نے بجلی صارفین کی چیخیں نکال دیں۔ مہنگی بجلی پیدا کرکے ہر ماہ عوام کی جیب سے اربوں روپے نکال لیے جاتے ہیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ا یجنسی نے ایک بار پھر بجلی 1روپے 73پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔۔ عوام پر16 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق بجلی صارفین کیلئے بری خبر آئی ہے، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کو پھر بڑا جھٹکا لگا ہے، بجلی 1روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔ سی پی پی اے نے سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی3ارب 53 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے ۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 26 دسمبر کو کرے گا
اکتوبر میں پانی سے 25.48 فیصد، کوئلے سے 24.62 فیصد، فرنس آئل سے 0.20 فیصد جبکہ گیس سے 12.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔درآمدی ایل این جی سے 25.41فیصد اور ایٹمی ذرائع سے بھی 9.4 فیصد بجلی پید اکی گئی ۔۔