کراچی: (دنیا ن نیوز) تحریک انصاف کراچی کے ترجمان جمال صدیقی کہتے ہیں سندھ حکومت جزائر کے معاملے پر منفی پروپیگنڈا بند کرے، 2012 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسی آئرلینڈ کیلئے اشتہار دیا تھا۔
ترجمان پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے جزائر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا وہ سندھ کی ترقی نہیں چاہتے۔ اگر سندھ کا کیپیٹل معاشی طور مضبوط ہوگا تو پورا صوبہ مضبوط ہوگا۔ سندھ حکومت جزائر کے معاملے پر منفی پروپیگنڈہ بند کرے۔ سندھ حکومت صوبے کے خلاف سازش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا جب پیپلزپارٹی نے خود یہ منصوبہ شروع کیا تو درست تھا اور آج جب ہم شروع کررہے ہیں تو غلط ہو گیا۔ غلط اس لیے کہ پی پی کے پروجیکٹ الگ حساب سے تھے اور پی ٹی آئی حکومت کے الگ حساب سے ہیں۔ آپ سندھ کے پروجیکٹ کی مخالفت کرکے سندھ دشمنی نہ کریں۔