اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذھب کارڈ کے استعمال کا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی تحریک مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس اور مذھبی جذبات سلگانے کی کوششش ہے، اس تحریک سے فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذھب کارڈ کا استعمال،مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردارجلوس اور مذھبی جذبات سلگانے کی کوششش ہے، اس تحریک سے فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافہ اور تحریک کا پرتشددہونا بعیداز قیاس نہیں،کوئ بھی سنجیدہ تجزیہ نگار اس تحریک کو انتشار کا استعارہ ہی سمجھےگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 11, 2020
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک کا پرتشدد ہونا بعیداز قیاس نہیں، کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ نگار اس تحریک کو انتشار کا استعارہ ہی سمجھے گا۔