نیویارک: (دنیا نیوز) منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، فروری 2019 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر بڑی ریاستوں کے مابین تناؤ بڑھتا جا رہا ہے، اسلحہ پر قابو پانے کے اہم معاہدوں کو پامال کیا جا رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کی حیثیت میں تبدیلی کے لیے یکطرفہ اقدامات کیے، بھارتی فوج روزانہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا اقتصادی ترقی کے لیے امن اور اسٹریٹجک استحکام کے خواہاں ہیں، پاکستان جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے لیے پرعزم ہے۔