نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کو 54 رکنی اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل سے 52 ووٹ حاصل کرنے کے بعد پروگرام ورابطہ کمیٹی کارکن منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ بھرپور حمایت عالمی ادارے کے کل رکن ملکوں کی چھیانوے فیصد بنتی ہے۔ پاکستان 1973ء سے اس 34 رکنی کمیٹی کا رکن بنتا آ رہا ہے اور اس تازہ انتخاب کے ساتھ پاکستان 2021ء سے 2023ء تک مزید تین سال کی مدت کے لئے رکن رہے گا۔
دفتر خارجہ کےترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور میں دئیے گئے عالمی تعاون اور اقتصادی وسماجی ترقی کے مشترکہ اہداف کےفروغ کےلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔