اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ 17 سال بعد پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے، ہماری برآمدات اور ترسیلات ہماری درآمدات سے زیادہ رہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی، خرچے کم اور آمدن زیادہ ہونے سے ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتوں کا خسارہ 79 کروڑ ڈالر سرپلس ہوگیا: وزیراعظم
خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتوں کا خسارہ 79 کروڑ ڈالر سرپلس ہوگیا، پچھلے سال اسی عرصے میں ایک ارب 49 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان کیلئےبڑی خوشخبری ہے، بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، ستمبر میں برآمدات 29 ترسیلات زر 9 فیصد بڑھیں۔