اسلام آباد: (دنیا نیوز) شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بعض جماعتیں اپنے مفاد کیلئے عوام کو قومی اداروں کیخلاف بڑھکانے کی غلطی کر رہی ہیں، قومی ادارےملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں، عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائیں گے۔