اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 42 لاکھ 35 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 9 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 334، سندھ میں 2 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 268، اسلام آباد میں 207، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔