ملک میں کورونا پھر تیزی سے پھیلنے لگا، شہریوں نے ایس او پیز ہوا میں اڑا دئیے

Published On 23 October,2020 10:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا وباء ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگی۔ شہریوں نے ایس او پیز ہوا میں اڑا دئیے۔ بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود عوام اپنا طرز عمل بدلنے پر تیا ر نہیں۔ بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں لیکن سماجی فاصلہ ہے نہ کوئی ماسک پہن رہا ہے۔ پوچھیں تو ہر کسی کے پاس اپنا ہی جواب ہے۔

اس صورتحال میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عوام کا یہ رویہ بہت ہی خطر ناک ہے، مجبور ہوئے تو لاک ڈان کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں اب تک 4274 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے۔
 

Advertisement